✕
کاروبار اور معیشت

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 4,341 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کے روز سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 4341 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1887 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5100 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 113 روپے کی کمی سے 6826 روپے ہوگئی۔