کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 79 روپے کی کمی سے 6294 روپے ہوگئی۔