مارکٹس

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن میں کمی

  • بینچ مارک معاہدہ 27 رنگٹ کی کمی سے 4,646 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں منگل کو بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین پام آئل فیوچر مارکیٹ نے مسلسل دوسرے سیشن میں کم سطح پر آغاز کیا جس کی وجہ حریف خوردنی تیلوں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی رہی۔

ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج پر اکتوبر میں ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ ابتدائی کاروبار میں 27 رنگٹ یا 0.58 فیصد کمی کے ساتھ 4,646 رنگٹ (1,137.61 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آ گیا۔