کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا، 1800 روپے کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4096 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4096 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 33 روپے کی کمی سے 6370 روپے ہوگئی۔