مارکٹس

پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

  • بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ 89 رنگٹ اضافے کے بعد 4,711 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ملائیشین پام آئل فیوچرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ دالیان اور شکاگو مارکیٹس میں دیگر خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں تیزی اور خام تیل کی مضبوط قیمتوں سے ملنے والی سپورٹ تھی۔

ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں اکتوبر کی ترسیل کے لیے بینچ مارک پام آئل کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار کے دوران 89 رنگٹ یا 1.93 فیصد اضافے کے بعد 4,711 رنگٹ (1,152.96 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔