مارکٹس
پام آئل کی قیمتوں میں کمی، ہفتہ وار اضافے کا رجحان برقرار
- بینچ مارک فیوچر24 رنگٹ یا 0.52 فیصد کمی کے ساتھ 4,582 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگئی
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بنیادی وجہ چین کے ڈالیان ایکسچینج میں ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں کمزوری تھی، تاہم اس کے باوجود پام آئل کی قیمتیں مسلسل دوسرے ہفتے بھی مجموعی طور پر اضافے کی جانب گامزن رہیں۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر میں فراہمی کے لیے پام آئل کے بینچ مارک فیوچر معاہدے کی قیمت ابتدائی کاروبار کے دوران 24 رنگٹ یا 0.52 فیصد کمی کے ساتھ 4,582 رنگٹ (1,123.59 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگئی۔
تاہم ہفتہ وار بنیاد پر اس معاہدے کی قیمت میں اب تک 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔