مارکٹس
انڈونیشین پام آئل کی برآمدات میں سالانہ 25.1 فیصد کمی ریکارڈ
- مئی کے اختتام تک پام آئل کے ذخائر 3.042 ملین میٹرک ٹن رہے
انڈونیشیا کی پام آئل ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں انڈونیشین پام آئل کی برآمدات 1.996 ملین میٹرک ٹن رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 2.664 ملین ٹن تھی جو کہ 25.1 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
گیپکی کے مطابق مئی میں برآمدات ماہانہ 28.12 فیصد گریں۔ دنیا کے سب سے بڑے پام آئل پیدا کرنے والے ملک میں مئی کے دوران خام پام آئل کی پیداوار 4.165 ملین ٹن رہی جو ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔
پیداوار کم ہونے کے باوجود مئی کے اختتام تک پام آئل کے ذخائر 3.042 ملین میٹرک ٹن تھے جو کہ برآمدات میں کمی کے باعث ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 18.9 فیصد زیادہ ہیں۔