دنیا
ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- پاسدارانِ انقلابِ کی اردنی عوام سے امریکی فوجی اڈے ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اسلامی انقلابی گارڈ کور نے فارس نیوز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ منگل کو اردن میں موجود ایک امریکی فضائی اڈے کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں اردن کے عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ملک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری آپ کے ملک سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہم آپ اس باوقار قوم سے محبت بھی کرتے ہیں جو فلسطینی عوام کے دکھ اور مظالم کو دنیا کی کسی بھی دوسری قوم سے زیادہ سمجھتی ہے۔