کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4,111 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4,111 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے سے 6462 روپے پر مستحکم رہی۔