کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 4150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 4150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 37 روپے کی کمی سے 6679 روپے ہوگئی۔