سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 9,100 روپے کا بڑا اضافہ
- فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 736 اور 10 گرام 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے پر پہنچ گیا
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کے باعث جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ بازار میں کاروباری دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت 9,100 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد 428,736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7,802 روپے کے اضافے کے ساتھ 367,572 روپے پر بند ہوئی۔اس سے قبل بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد وہ 419,636 روپے پر آگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 91 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 4,063 ڈالرز فی اونس (20 ڈالرز پریمیم کے ساتھ) کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت بھی 203 روپے کے اضافے کے بعد 6,445 روپے فی تولہ ہو گئی۔