دنیا
چین کے سینئر قانون ساز آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
- ہی وی 3 جولائی کو منعقد ہونے والی تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے
چین کے سینئر قانون ساز ہی وی ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہی وی 3 جولائی کو منعقد ہونے والی تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ہی وی چین کی اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے فضائی حملوں کے پہلے روز شہید ہوگئے تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مرحوم کی تدفین کی سرکاری تقریبات 4 جولائی کو تہران میں شروع ہوں گی، جبکہ 9 جولائی کو ان کی آبائی شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ ان تقریبات کا اختتام ہوگا۔