مارکٹس

شکاگو سویا آئل میں تیزی اور رنگٹ کی قدر میں کمی، پام آئل کی قیمتیں بڑھ گئیں

  • پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 29 رنگٹ اضافے سے 4,575 رنگٹ فی میٹرک ٹن تک پہنچ گیا
شائع July 1, 2026 اپ ڈیٹ July 1, 2026 02:13pm

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں بدھ کو تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی کاروبار کے دوران ہونے والی گراوٹ مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ شکاگو سویا آئل کی قیمتوں میں اضافے اور ملائیشین کرنسی رنگٹ کی قدر میں کمی نے پام آئل مارکیٹ کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر ستمبر میں ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ دوپہر کے وقفے تک 29 رنگٹ (0.64 فیصد) کے اضافے سے 4,575 رنگٹ (1,118.58 ڈالر) فی میٹرک ٹن تک پہنچ گیا۔

کوالالمپور میں مقیم ایک تاجر کا کہنا ہے کہ ایشیائی کاروباری سیشن کے دوران حریف سویا آئل کی قیمتوں میں بحالی اور ملائیشین رنگٹ کی قدر میں معمولی کمی نے پام آئل مارکیٹ کو سہارا فراہم کیا۔

رنگٹ جو کہ پام آئل کی تجارت کی کرنسی ہے، ڈالر کے مقابلے میں 0.2 فیصد کمزور ہوا جس سے غیر ملکی کرنسی رکھنے والے خریداروں کے لیے یہ کموڈٹی (پام آئل) سستی ہوگئی ہے۔