دنیا

ایران کی امریکا کے ساتھ سفارت کاری کو ترجیح، مگر جنگ کے لیے بھی تیار

  • ہم مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں، لیکن اگر یہ عمل نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا تو ہم جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں
شائع July 1, 2026 اپ ڈیٹ July 1, 2026 01:11am

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ سفارتی حل کو اولین ترجیح دیتا ہے، تاہم جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔

قالیباف نے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہا کہ ”ہم مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں، لیکن اگر یہ عمل نافذ نہ کیا گیا تو ہم جنگ کے لیے بھی تیار ہیں اور اس کا مناسب جواب دیں گے،“ جبکہ ایرانی اور امریکی وفود دوحہ میں الگ الگ مذاکرات کے لیے پہنچنے والے تھے۔