کاروبار اور معیشت

ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے علی بابا سے معاہدہ

  • حکومت نے ایس ایم ایز کے لیے 30 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے ہیں، ہارون اختر
شائع June 28, 2026 اپ ڈیٹ June 28, 2026 01:17pm

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے عالمی یومِ ایم ایس ایم ای 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کی مضبوطی سے وابستہ ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اور سمیڈا کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں وفاقی سیکرٹری صنعت حمیرا ضیاء مفتی اور سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے بتایا کہ حکومت نے ایس ایم ایز کے لیے 30 ارب روپے کے منصوبے شروع کیے ہیں اور مارچ 2026 تک اس سیکٹر کی فنانسنگ 584 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے 70 لاکھ ایس ایم ایز جی ڈی پی میں 40 فیصد اور برآمدات میں 30 فیصد حصہ ڈالتے ہیں، جبکہ غیر زرعی افرادی قوت کا 80 فیصد ان سے وابستہ ہے۔ حکومت ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں علی بابا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔