کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4088 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع June 27, 2026 اپ ڈیٹ June 27, 2026 01:50pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4088 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 730 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 715 روپے ہوگئی۔

23 جون کو سونے کی فی تولہ قیمت 10,400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے پر آگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 271 روپے کی کمی سے 6393 روپے ہوگئی۔