پاکستان

نیپرا ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر تاجر برادری کے شدید تحفظات، سینیٹ کمیٹی کو خط ارسال

پاور ڈویژن کو ٹیرف کے لامحدود اختیارات دینے سے مفادات کا سنگین ٹکراؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، متن
شائع June 24, 2026 اپ ڈیٹ June 24, 2026 01:28pm

ملک کی تاجر برادری نے نیپرا ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جسے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے مبینہ طور پر بغیر کسی بحث کے منظور کر لیا ہے۔ اب یہ بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

کراچی کے معروف صنعت کار ریحان جاوید نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ بل میں وفاقی حکومت کے لفظ کو پاور ڈویژن سے بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کے مصطفیٰ امپیکس کیس کے فیصلے اور آئین کے آرٹیکل 90 کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت سے مراد پوری وفاقی کابینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے پاور ڈویژن کو بجلی کے ٹیرف پر لامحدود اختیارات مل جائیں گے، جس سے مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوگا کیونکہ پاور ڈویژن خود ڈسکوز اور جینکووز کا مالک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بل کو مؤخر کرکے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026