مارکٹس
منرل واٹر اور دیگر مشروبات پر 20 فیصد ایف ای ڈی ختم
- حکومت نے فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے شیڈول میں ترمیم کے ذریعے فنانس بل 2026 میں تبدیلیاں کردیں
حکومت نے منرل واٹر، ایریٹیڈ واٹر (کاربونیٹڈ مشروبات)، ہائیڈریشن ڈرنکس یا الیکٹرولائٹ مشروبات پر عائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کردی ہے، بشرطیکہ ان میں مصنوعی مٹھاس یا چینی کی مقدار 5 گرام فی 100 ملی لیٹر سے کم ہو۔
حکومت نے ترمیم شدہ بل کے تحت برآمد کنندگان پر عائد سپر ٹیکس ختم کردیا ہے۔ 100 ڈالر سے 200 ڈالر مالیت کے درآمد شدہ موبائل فونز پر 1200 روپے کی انکم ٹیکس ریلیف دی گئی ہے۔
حکومت نے فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے شیڈول میں ترمیم کے ذریعے فنانس بل 2026 میں تبدیلیاں کردی ہیں۔
اس سے قبل تمام اقسام کے منرل واٹر، ایریٹیڈ واٹر (کاربونیٹڈ مشروبات)، ہائیڈریشن ڈرنکس یا الیکٹرولائٹ مشروبات پر، مصنوعی مٹھاس یا چینی کی مقدار سے قطع نظر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد تھی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026