کاروبار اور معیشت
چاندی 487، سونا 10400 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 104 ڈالر کی بڑی کمی سے 4098 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 104 ڈالر کی بڑی کمی سے 4098 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10400 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9360 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4643 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 487 روپے کی نمایاں کمی سے 6664 روپے ہوگئی۔