کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4643 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4202 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4202 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4643 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4179 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 189 روپے کے اضافے سے 7151 روپے ہوگئی۔