کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

  • چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے کے اضافے سے 6962 روپے ہوگئی
شائع June 20, 2026 اپ ڈیٹ June 20, 2026 01:13pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 0.430 ڈالر کی کمی سے 4155.570 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 43 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 14900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے کے اضافے سے 6962 روپے ہوگئی۔