دنیا

ٹرمپ نے پیوٹن کو یوکرین جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش کر دی

  • یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیا کہ لڑائی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے
شائع June 15, 2026 اپ ڈیٹ June 15, 2026 01:25pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ یوکرین میں جاری تنازع کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور وہ اس عمل میں مدد کے لیے تیار ہیں، یہ بات روسی خبر رساں اداروں نے کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتائی ہے۔

اوشاکوف کے مطابق یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیا کہ لڑائی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یورپی شراکت داروں اور کیف (یوکرین) کے ساتھ مل کر اس عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں فرانس میں اس ہفتے ہونے والے جی 7 اجلاس کے دوران مذاکرات بھی شامل ہیں۔