دنیا

سائبر حملے، چار ایرانی بینکوں کی سروسز متاثر

  • کسی بھی صارف کا ڈیٹا متاثر نہیں ہوا، سرکاری بیان
شائع June 14, 2026 اپ ڈیٹ June 14, 2026 01:48pm

ایران کے بینکنگ کوآرڈینیشن کونسل کے مطابق ایک سائبر حملے کے باعث چار بڑے ایرانی بینکوں کی خدمات متاثر ہوئیں، تاہم کسی بھی صارف کا ڈیٹا متاثر نہیں ہوا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق کونسل نے کہا کہ یہ حملہ ایک مشترکہ کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا کر کیا گیا جو بینک ملی، بینک تجارت، بینک صادرات اور ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بینک آف ایران استعمال کرتے ہیں۔ اس حملے کے بعد تکنیکی ٹیموں نے حفاظتی اقدامات نافذ کیے، جس کے نتیجے میں بعض بینکاری خدمات عارضی طور پر متاثر ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ صارفین کی معلومات تک کسی غیر مجاز رسائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ڈیٹا حذف کیا گیا ہے۔ کونسل کے مطابق متاثرہ سسٹمز کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ معمول کی سروسز جلد بحال کی جا سکیں۔