پاکستان
ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کا حتمی متن طے پا گیا، شہباز شریف
- وزیراعظم نے اس پیش رفت کو مہینوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان اب تک کا سب سے قریبی موقع قرار دے دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کا حتمی متن طے پا گیا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو مہینوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان اب تک کا سب سے قریبی موقع قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گمراہ کن معلومات کے ذریعے اس عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے باوجود پاکستان کی ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری شدید ثالثی کوششوں کے دوران ہم ان عناصر کی طرف سے چلائی جانے والی مسلسل گمراہ کن مہم سے پوری طرح باخبر ہیں جو اس امن معاہدے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔