کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7250 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 72.500 ڈالر کے اضافے سے 4175.300 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 72.500 ڈالر کے اضافے سے 4175.300 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7250 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6525 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 9720 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 190 روپے کے اضافے سے 7079 روپے ہوگئی۔