مارکٹس
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 97.200 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4102.800 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 97.200 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4102.800 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9720 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8748 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 12627 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کی کمی سے 6889 روپے ہوگئی۔