مارکٹس

شکر گنج لمیٹڈ میں منظور حسین چیئرمین اور پرویز اختر سی ای او مقرر

کمپنی نے یہ معمولات اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں شیر کی
شائع June 9, 2026 اپ ڈیٹ June 9, 2026 02:58pm

شکر گنج لمیٹڈ (ایس ایم ایل) نے منگل کو کمپنی میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا۔

یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں ظاہر کی گئی۔

لسٹڈ کمپنی نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 9 جون 2026 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں منظور حسین کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ محمد پرویز اختر کو 3 سال کی مدت کے لیے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔

ایس ایم ایل پاکستان میں 1967 میں ایک پبلک لسٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ (قائم) ہوئی تھی۔

کمپنی قابلِ تجدید فصلوں جیسے کہ کپاس اور گنے کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات مثلاً ٹیکسٹائل، ریفائنڈ چینی، بائیو فیول اور تعمیراتی مواد وغیرہ میں تبدیل کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔