مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2830 روپے کا اضافہ ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28.295 ڈالر کے اضافے سے 4326.270 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28.295 ڈالر کے اضافے سے 4326.270 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2830 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2547 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3094 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 141 روپے کے اضافے سے 7314 روپے ہوگئی۔