کاروبار اور معیشت

ہائیسنس کا آغاز ملکی صنعتی مستقبل پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے، ہارون اختر

  • عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کی آمد ثابت کرتی ہے کہ پاکستان اب صرف صارفی مارکیٹ نہیں بلکہ صنعتی و پیداواری مرکز ہے، معاون خصوصی وزیر اعظم
شائع June 7, 2026 اپ ڈیٹ June 7, 2026 01:41pm

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہائیسنس کے پاکستان میں آغاز کو ملک کی صنعتی صلاحیتوں اور سرمایہ کاری کے ماحول پر عالمی برادری کے گہرے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔ وہ ایکسپو سینٹر لاہور میں ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہائیسنس کی تعارفی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ ہائیسنس کی آمد سے دنیا کو یہ واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستان صرف ایک صارفی مارکیٹ نہیں بلکہ پیداوار، جدت اور صنعتی ترقی کا ابھرتا ہوا مرکز ہے۔ ہائیسنس اور ایئر لنک کی شراکت داری صنعتی تعاون کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی ٹیکنالوجی بنانے اور برآمد کرنے سے آتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی معیشت کو مسابقتی اور ٹیکنالوجی سے لیس بنانے کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026