پاکستان
پی ایس ڈی پی کے تحت پاور سیکٹر کے 49 منصوبوں کے لیے 91 ارب روپے مختص
- 91 ارب روپے کے کل مجوزہ فنڈز میں سے 86.823 ارب روپے جاری ترقیاتی منصوبوں/اسکیموں کے لیے ہوں گے
وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2026-27 کے تحت پاور سیکٹر کے 49 منصوبوں کے لیے 91 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق 91 ارب روپے کے کل مجوزہ فنڈز میں سے 86.823 ارب روپے جاری ترقیاتی منصوبوں/اسکیموں کے لیے ہوں گے جس میں 75.431 ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ جبکہ 11.392 ارب روپے کی مقامی فنانسنگ (لوکل فنڈز) شامل ہے۔
تاہم 4.177 ارب روپے مالیت کی 3 نئی اسکیموں کو شامل کرنے کے بعد کل غیر ملکی فنڈنگ 79.607 ارب روپے ہو جائے گی جبکہ مقامی فنڈنگ 11.392 ارب روپے پر برقرار رہے گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026