دنیا

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، 10 فلسطینی شہید

  • یہ شہادتیں مختلف فضائی حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔
شائع June 5, 2026 اپ ڈیٹ June 5, 2026 03:42pm

غزہ کی پٹی میں جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ شہادتیں مختلف فضائی حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔

غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح اسرائیلی طیاروں نے چار رہائشی اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا، جن میں ایک ہی خاندان کا گھر بھی شامل تھا۔ اس حملے میں 9 افراد شہید جبکہ کم از کم 15 زخمی ہوئے۔

بعد ازاں جمعرات کو ایک اور فضائی حملے میں غزہ سٹی کی الوحدہ اسٹریٹ کے قریب ایک فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ طبی حکام کے مطابق ان حملوں کے بعد دن بھر میں شہید ہونے والوں کی تعداد کم از کم 10 تک پہنچ گئی۔