دنیا

نیتن یاہو بیروت میں فوج نہ بھیجنے پر رضامند ہوگئے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو، لبنانی گروپ نے بھی حملے روکنے کی یقین کرادی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرلیا جس کے تحت اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو جنوبی بیروت میں فوج نہ بھیجنے پر رضامند ہوگئے جب کہ لبنانی گروپ نے حملے روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی جب کہ وہاں جانے والے فوجیوں کو بھی پہلے ہی واپس بلالیا گیا ہے۔

اسی طرح اعلیٰ سطح نمائندوں کے ذریعے میری حزب اللہ کے ساتھ بھی انتہائی مثبت بات چیت ہوئی جس کے بعد وہ مکمل جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے ہیں، اب نہ اسرائیل ان پر حملہ کرے گا اور نہ ہی وہ اسرائیل پر کوئی کارروائی کریں گے۔

یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے پیر کو رپورٹ کیا کہ تہران کی مذاکراتی ٹیم نے لبنان پر حملوں کے باعث ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کے تبادلے کا عمل معطل کردیا ہے جب کہ تین ماہ سے جاری ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں۔