کاروبار اور معیشت

سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ میں اہم تقرریوں کا اعلان

  • حسن جاوید کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
شائع اپ ڈیٹ

سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ (ایس جی ایف) نے جمعہ کو اہم ترین تقرریوں کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس حوالے سے آگاہ کیا۔

ایس جی ایف کے مطابق حسن جاوید کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق عارف سعید کو 29 مئی 2026ء سے کمپنی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ کو 2019ء میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

یہ کمپنی جوتوں (فٹ ویئر)، چمڑے (لیڈر) اور اس سے وابستہ دیگر مصنوعات کی تیاری، فروخت، مارکیٹنگ، امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کاروبار سے منسلک ہے۔