فرنچ اوپن شروع : نوواک جوکووچ کی نظریں ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلیم پر
- 39 سالہ جوکووچ کا مقابلہ ہوم فیورٹ جیووانی مپیٹشی پیریکارڈ سے ہوگا، جبکہ الیگزینڈر زویریف ہوم پلیئر بنجمن بونزی کے مدمقابل ہوں گے
سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز اتوار سے ہو رہا ہے، جہاں سربیا کے نوواک جوکووچ ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل اور چوتھے فرنچ اوپن تاج کے حصول کے لیے مہم کا آغاز کریں گے۔ 39 سالہ جوکووچ کا مقابلہ ہوم فیورٹ جیووانی مپیٹشی پیریکارڈ سے ہوگا، جبکہ الیگزینڈر زویریف ہوم پلیئر بنجمن بونزی کے مدمقابل ہوں گے۔
انفجری سے واپسی کرنے والے جوکووچ نے کہا کہ انہیں خود پر پورا یقین ہے اور وہ فٹنس برقرار رکھ کر کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں روس کی 19 سالہ میرا اینڈریوا کا مقابلہ فرانس کی فیونا فیرو سے ہوگا۔ اینڈریوا حالیہ کلے کورٹ سیزن میں لنز اوپن جیت کر اور میڈرڈ اوپن کے فائنل میں پہنچ کر شاندار فارم میں ہیں۔ کارلوس الکاراز کی انجری کے باعث عدم موجودگی میں زویریف کو بھی ٹائٹل کے لیے مضبوط امیدوار مانا جا برہا ہے۔