کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 50 ڈالر کے اضافے سے 4530 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 50 ڈالر کے اضافے سے 4530 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4287 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 6800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کے اضافے سے 8034 روپے ہوگئی۔