دنیا

ایران میں سی آئی اے اور موساد کے لیے جاسوسی کے مجرم کو سزائے موت دیدی گئی

  • عرفان شکور زادہ سیٹلائٹ سرگرمیوں سے وابستہ سائنسی ادارے میں کام کر رہا تھا
شائع May 11, 2026 اپ ڈیٹ May 11, 2026 03:44pm

ایران نے امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا یافتہ ایک شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان نے پیر کو یہ اطلاع فراہم کی۔

میزان نے مذکورہ شخص کی شناخت عرفان شکور زادہ کے نام سے کی ہے اور بتایا کہ وہ سیٹلائٹ سرگرمیوں سے وابستہ ایک سائنسی ادارے میں کام کر رہا تھا، جہاں سے اس نے حساس سائنسی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کو فراہم کیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایران ہیومن رائٹس سوسائٹی کے مطابق 29 سالہ عرفان شکور زادہ ایرو اسپیس انجینئرنگ میں گریجویٹ تھے جنہیں 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے یہ اعترافِ جرم زبردستی لیا گیا تھا۔