کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 660 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 660 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4544 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8513 روپے پر مستحکم رہی۔