کویتی فوج کا فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ
- تازہ ترین واقعہ ایران کے ساتھ جاری تنازع سے منسلک سرحد پار ڈرون سرگرمیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے
کویتی فوج نے اتوار کو علی الصبح ملکی فضائی حدود میں متعدد دشمن ڈرونز کی موجودگی کا پتا لگانے اور ان کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ تازہ ترین واقعہ ایران کے ساتھ جاری تنازع سے منسلک سرحد پار ڈرون سرگرمیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس سے قبل 25 اپریل کو بھی کویتی فوج نے بتایا تھا کہ عراق سے لانچ کیے گئے دو ڈرونز نے شمالی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں نقصان ہوا تھا۔
مزید برآں 8 اپریل کو کویتی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی ڈرونز کی اس لہر کو بھی روکا تھا جس نے ملک کے اہم ڈھانچے (انفرااسٹرکچر) کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
اگرچہ اپریل میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے تنازع کے دوران جاری دشمنانہ سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے، تاہم عراق کی جانب سے خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب اور کویت کی طرف ڈرونز داغنے کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔