بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ اس نے 41 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی حکام نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ طور پر وابستہ ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد ایران نے بحرین اور دیگر خلیجی عرب ریاستوں میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔