کھیل

تاریخی واپسی: 1986 کے بعد پہلے ورلڈ کپ کے لیے عراقی ٹیم کی تیاریاں عروج پر

  • عراقی قومی ٹیم 29 مئی کو اندورا کے مدمقابل آئے گی، عراقی فٹبال ایسوسی ایشن
شائع اپ ڈیٹ

عراقی فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی ٹیم 40 سال بعد ورلڈ کپ میں اپنی پہلی شرکت کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اندورا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔

عراقی قومی ٹیم 29 مئی کو اندورا کے مدمقابل آئے گی، جس کے چھ دن بعد لا کورونا میں اسپین کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ میچز 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عراق نے اس سے قبل صرف ایک بار 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔ اس بار ورلڈ کپ کے گروپ آئی میں عراق کا مقابلہ فرانس، سینیگال اور ناروے جیسی مضبوط ٹیموں سے ہوگا۔