کھیل

ایران امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، فیفا چیف کی تصدیق

یقیناً ایران کا مقابلہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے ہوگا، جیانی انفینٹینو
شائع اپ ڈیٹ

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے وینکوور میں فٹبال کی عالمی تنظیم سے خطاب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔

جیانی انفینٹینو نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ بلاشبہ ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ایران کا مقابلہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے ہوگا۔