دنیا
آبنائے ہرمز کا نیا انتظام خطے میں "پرسکون فضا" لائے گا، مجتبیٰ خامنہ ای
- ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ تہران خلیجی خطے کو محفوظ بنائے گا
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک تحریری پیغام میں کہا ہے کہ 28 فروری کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد خلیج اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک نئے باب کی تشکیل ہو رہی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ تہران خلیجی خطے کو محفوظ بنائے گا اور ان کے بقول آبی گزرگاہ کے ”دشمن کے غلط استعمال“ کا خاتمہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے نئے انتظام سے خلیجی ممالک کے لیے امن، ترقی اور معاشی فوائد کی فضا قائم ہوگی۔