پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے یومِ مزدور پر یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یومِ مزدور کے سلسلے میں دی گئی سرکاری چھٹی کے تحت کی جارہی ہے۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی یکم مئی کو بند رہے گا۔