مارکٹس

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار492 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8049 روپے پر مستحکم رہی۔