پاکستان

یورپی یونین کا پاکستان کیلئے 160 ملین یورو قرض پیکیج کا اعلان

  • مجموعی پیکیج میں سے 100 ملین یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے مختص کیے گئے ہیں
شائع April 26, 2026 اپ ڈیٹ April 26, 2026 11:17am

یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 160 ملین یورو کے قرض کا اعلان کیا ہے، جس کے باضابطہ معاہدوں پر 28 اپریل کو دستخط کیے جائیں گے۔

یہ معاہدے یورپی انویسٹمنٹ بینک (ای آئی بی) اور حکومت پاکستان کے درمیان طے پائیں گے۔ اس مجموعی پیکیج میں سے 100 ملین یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

اس مالی معاونت سے تقریباً 21 لاکھ گھروں کی تعمیر میں مدد متوقع ہے تاکہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید 60 ملین یورو کراچی میں پانی کی فراہمی اور پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام شہریوں کو صاف پینے کے پانی تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔