کاروبار اور معیشت
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26.77 روپے فی لٹر اضافہ
- نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگیا
حکومتِ پاکستان نے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 26 روپے 77 پیسے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اسی طرح پٹرول بھی 26 روپے 77 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا جس سے پٹرول کی نئی قمیت 393 روپے 33 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔