کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 685 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 685 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2486 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5,200 روپے کی کمی سے 493,762 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 142 روپے کی کمی سے 7,957 روپے ہوگئی۔