کاروبار اور معیشت

بینک الفلاح کو 20 ارب روپے جمع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری مل گئی

بینک الفلاح لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے کمپنیز ایکٹ 2017 کے...
شائع اپ ڈیٹ

بینک الفلاح لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور ایس بی پی کی جانب سے جاری کردہ بیسل III گائیڈ لائنز کے تحت ریڈیم ایبل کیپٹل کے ذریعے ٹئیر ٹو کیپٹل کے اجرا کے لیے اصولی منظوری موصول ہو گئی ہے۔

یہ اطلاع اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے فراہم کی گئی۔

بینک کے مطابق یہ اجرا ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس کی صورت میں ہوگا، جنہیں نجی طور پر پلیس کیا جائے گا اور/یا بعد ازاں ڈیٹ سیکیورٹیز لسٹنگ ریگولیشنز کے مطابق لسٹ کیا جائے گا جبکہ اس کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے تک ہوگی۔

بینک نے مزید کہا کہ یہ لین دین اسٹیٹ بینک کی حتمی منظوری، متعلقہ دستاویزات کی تکمیل اور دیگر لاگو شرائط کی تعمیل سے مشروط ہے۔

بینک الفلاح نے سال 2025 کے لیے 28.34 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا جس کے مطابق فی حصص آمدنی 17.97 روپے رہی جبکہ 2024 میں یہ 24.30 روپے تھی۔