دنیا
عمان کے قریب جہاز پر ایران کاحملہ، عملہ محفوظ رہا
- جہاز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اس کے برج (برج کنٹرول روم) کو شدید نقصان پہنچا
برطانیہ میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے بدھ کے روز بتایا کہ اسے عمان کے شمال مشرق میں 15 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جہاں ایک کنٹینر جہاز کے کپتان نے رپورٹ کیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی گن بوٹ اس کے قریب آئی۔
بعد ازاں جہاز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اس کے برج (برج کنٹرول روم) کو شدید نقصان پہنچا، تاہم نہ تو آگ لگنے کی کوئی اطلاع ملی اور نہ ہی ماحولیاتی نقصان ہوا، جبکہ جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ رہے۔