دنیا

اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو دور رہنے کی ہدایت

  • اس کے فوجی دستے جنگ بندی کے باوجود وہاں موجود ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج
شائع April 20, 2026 اپ ڈیٹ April 20, 2026 12:25pm

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مخصوص دیہات کی لائن کے جنوب کی جانب نہ جائیں اور نہ ہی دریائے لیتانی کے قریبی علاقوں میں داخل ہوں، کیونکہ اس کے مطابق اس کے فوجی دستے جنگ بندی کے باوجود وہاں موجود ہیں، جس کی وجہ حزب اللہ کی جاری سرگرمیاں بتائی گئی ہیں۔

فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے اپنے بیان میں شہریوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ تاحکمِ ثانی سرحدی علاقوں کے متعدد دیہات میں واپس نہ جائیں، کیونکہ وہاں سیکیورٹی خطرات موجود ہیں۔